MY University, Islamabad

Event Description

مائی یونیورسٹی  میں بھارت کی جارحیت کے خلاف  پاکستانی مسلح  افواج  کا  بھارتی    فوج کو  دندان شکن  جواب  دینے ا ور  اس  عظیم  کامیابی پر  یوم ِ تشکر منایا گیا ۔  اس  تقریب  میں تما م ڈینز،  ایچ او ڈیز، فیکلٹی  اور طلبا ء نے  شرکت کی ۔تقریب  کا باقاعدہ آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور  نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا ۔ابتدائیہ   ڈاکٹر آمینہ  سہیل  نے    پیش  کیا  انہوں نے کہا کہ ہم  اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں  اور  اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود  ہوتے ہیں کہ اُس نے ہمیں  اتنی بڑی کامیابی سے نوازا ۔ قومیں  صلاحیتوں  سے ہی  کامیابی  سے ہمکنار ہوتی ہیں ۔ہمیں اپنی  مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں  پر فخر ہے۔

     تقریب کے مہمان ِ خصوصی  ڈاکٹر سعید الحسن  چشتی  وائس چانسلر  مائی یونیو رسٹی  نے  تقریب کےاختتام پر  پُر جوش   خطاب کرتے ہوئے   کہا  کہ   کوئی بھی قوم نظم و ضبط کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ بھارت کے ساتھ حالیہ  تصادم میں افواج  پاکستان  کی کامیابی میں نظم و ضبط کا بڑا کردار ہے ۔انہوں نے  طلبا کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان  میں  قابل قدر  مہارت حاصل کرنے پر  زور دیا  تاکہ ہم آنے والے   سائنسی دور کا باخوبی  مقابلہ کرسکیں ۔ پاکستا ن کی اس کامیابی کے پس منظر میں ارباب اختیار اور  اداروں کی  سالہ سال کی  انتھک محنت  اور شب و روز کی کاوشوں کا  ثمر ہے ۔افواج ِ پاکستان نے   انڈیا کے  غرور کو خاک میں ملا کر  دنیا میں ایک اہم  مقام حاصل کر لیا ہے ۔ پاکستان کی اس کامیابی کے بعد  شائنگ  انڈیا کا خواب  چکنا چور ہو  گیاہے اور پاکستان کا مستقبل  تابناک  اور روشن ہو گیاہے ۔ اب  بڑی طاقتیں  بھی پاکستان کی  اہمیت   و دفاعی قوت  کو نہ صر ف اعتراف کر چُکی ہیں بلکہ  اس  کے ساتھ   تجارتی اور دیگر  تعلقات بڑ ھانے کی خواہاں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے  آپریشن " بنیان مرصوص"  کامیاب اور   آج پاکستانی قوم ہرخوف  اور  رنج سے آزاد ہو چُکی ہے ۔الحمداللہ 

پاکستان زندہ باد  پاک فوج پائندہ  باد   کے نعروں سے تقریب کا اختتام  ہوا۔