نصاب ایم ۔فل اردو
(ہائر ایجوکیشن کے نصاب کے مطابق)
کل کورسز: ۰۸
کورس ورک: ۲۴ کریڈٹ آورز
مقالہ: ۰۶ کریڈٹ آورز
کل کریڈٹ آورز: ۳۰
مطلوبہ تعلیمی قابلیت برائے داخلہ: بی۔ ایس اردو یا ایم ۔اے اردو (سیکنڈ ڈویژن)
قواعد و ضوابط:۔
۱۔ اس پروگرام میں دوتدریسی سمسٹر ہوں گے۔
۲۔ ہر سمسٹر میں چار چار نصابات پڑھائے جائیں گے۔
۳۔ مقالہ کا دورانیہ کم از کم دوسمسٹر اور زیادہ سے زیادہ چھے سمسٹر پر مشتمل ہو گا۔
۴۔ ہر نصاب کے سو (۱۰۰)نمبرہوں گے۔ نمبروں کی تقسیم حسب ذیل ہے:۔
مشقی کام آزمائشی وسط مدتی امتحان آخری امتحان کل نمبر
۱۰ ۱۰ ۲۰ ۶۰ ۱۰۰
۵۔ ہر دوسمسٹر کی تکمیل پر جامع امتحان ہو گا۔
پہلا سمسٹر
1۔ اصولِ تحقیق اور روایت
کورس کوڈ |
|
تدریسی گھنٹے |
۳ کریڈٹ آورز |
ذیلی عنوانات:۔
۱۔ تحقیق کیا ہے؟
۲۔ تعلیمی تحقیق کا تعارف
۳۔ تحقیق کی اقسام
۴۔ تحقیق کے بنیادی لوازمات
۵۔ اردو میں تحقیق کی روایت: عمومی جائزہ
۶۔ تحقیقی مقاصد کا اعلان
۷۔ تحقیقی اتفاقات و اختلافات
کورس کا تعارف (Course Description)
عملِ تحقیق کے کئی اصول متعین ہیں جن کی بنیاد پر معیاری تحقیق فروغ پاتی ہے۔ یہ اصول نہ صرف زمانۂ جدیدسے تعلق رکھتے ہیں بلکہ ان کا تعلق روایت سے مربوط ہے۔ ان تحقیقی اصولوں کے بغیر ایک مقالہ نگار کے لیے تحقیق کی راہیں بہت دشوار ہو جاتی ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ ابتدائی سطح پر تحقیقی اصول متعارف کروائے جائیں۔
کورس کے مقاصد (Course Objectives)
۱۔ تحقیقی اصولوں سے روشناس کرانا۔
۲۔ تحقیقی روایت متعارف کروانا۔
۳۔ طلبہ کو عملی تحقیق کے قابل بنانا۔
کورس کے حاصلات(Course Outcomes)
یہ کورس پڑھنے کے بعد طلبہ اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ کسی فن پارے کی معیاری تحقیق کر سکیں گے اور اپنے موضوع کے متعلق تحقیقی سفارشات مرتب کر سکیں گے۔
مجوزہ معاون کتب(Recommended Reading Books)
تحقیق کافن |
گیان چند جین |
اردو تحقیق |
مالک رام |
اصول تحقیق(۲ جلدیں) |
ایم۔سلطانہ بخش |
پاکستان میں اردو تحقیق |
ڈاکٹر معین الدین عقیل |
مبادیاتِ تحقیق |
عبدالرزاق قریشی |
اصول تحقیق و ترتیب متن |
ڈاکٹر تنویر احمد علوی |
تحقیق کی بنیادیں |
ڈاکٹر اسلم ادیب |
قواعد تحقیق و تدوین |
ڈاکٹر شفیق انجم |
2۔ اصولِ تنقید اور روایت
کورس کوڈ |
|
تدریسی گھنٹے |
۳ کریڈٹ آورز |
ذیلی عنوانات:۔
۱۔ تنقید کیا ہے؟
۲۔ تنقید اور تحقیق کا باہمی ربط
۳۔ تنقید کی روایت
۴۔ مغرب میں تنقید کی روایت
۵۔ اردو میں تنقید کی روایت
۶۔ تنقیدی دبستان
۷۔ عملی تنقید
MY University is a springboard for learning. It is committed to high quality teaching with a thriving interactive culture. That's why we have established a strong support system between students and staff. They work on professionalism, teamwork, respect, integrity, mentorship, systems thinking and communication skills. We intend to recruit a diverse intake of students – the best and the truest of a kind – as it is our vision to see the institution par excellence in the days ahead.